کپل شرما کی ہونے والی اہلیہ ’’ گِنی چتراٹ ‘‘ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں کہ دیکھنے وال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2018 | 18:31 شام

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما  نے اعلان کیا تھا کہ وہ روان برس شادی  کر لیں گے  تاہم انکی شادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی  شادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا جس میں انکی اہلیہ  " گنی چتراٹ " 

کی  چوڑا تقریب کے دوران کچھ تصاویر وائرل ہوئیں ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گنی چتراٹ بہت کوش دکھائی دے رہی ہیں جبکہ انکے ساتھ اس موقع پر ان کے بھائی بہن اور رشتہ دار بھی

موجود ہیں۔  (تصاویر خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں )
اس سے قبل کپل  شرما کی ہونے والی دلہن گینی چتراٹ کے گھر  پر سکھ مذہب کی  رسم ’اکھنڈ پاتھ‘اداکی گئی،  جبکہ دونون نے اپنی شادی کے دعوت نامہ بھیجنے  کے لیے   ایک مخصوص انداز اپنانے کا فیصلہ کیا تھا س میں شادی کے کارڈ کے ساتھ ساتھ مٹھائی کا ڈبہ بھی تھا۔ 
خیال  رہے کہ کپل شرما کی شادی 12 دسمبر  ہوگی، جس میں خاندان کے افراد سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ شادی کی تقریبات سکھ مذہبی رسومات کے مطابق ادا کی جائیں گی ۔