ممبئی دھماکوں کے 10سال مکمل ہونے پر امریکی صدر ٹرمپ کا ناقابل یقین بیان سامنے آ گیا

2018 ,نومبر 27



ممبئی(ویب ڈیسک)ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے دس برس مکمل ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بھارت کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ 26نومبر 2008 کو بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی میں کیے گئے منظم دہشت گردانہ حملوں کے دس برس مکمل
 
ہونے پر ممبئی میں متعدد یادگاری سوگوار تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 166 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں ممبئی پولیس کے ایک درجن سے زائد اہلکار بھی شامل تھے۔ ممبئی میں بم دھماکوں کے دس سال مکمل ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں انہوں نےکہا کہ ’ممبئی دہشت گردحملے کے دس برس مکمل ہونے پر امریکابھارت کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انصاف کا خواہاں ہے۔ ‘ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’اس حملے میں 166 بے گناہ معصوم افراد ہلاک ہوئےتھے جن میں 6 امریکی بھی شامل تھے۔ ہم کبھی بھی دہشت گردوں کو جیتنے نہیں دیں گے اور نہ ہی وہ کبھی جیتنے کے قریب آئیں گے۔ گزشتہ روز ممبئی حملوں کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حملوں میں ملوث عناصر کو اب تک سزا نہیں ملی جو ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کی توہین ہے۔اصدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام ممالک بالخصوص پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ لشکر طیبہ سمیت ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عمل درآمد کرے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1067142262545674240?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F580599-us-stands-with-people-of-india-trump-tweets
 

متعلقہ خبریں