می ٹو : ارے لوگو مجھے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیڈی گاگا نے نوجوانی کے دنوں میں اپنے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعہ کا انکشاف کر ڈالا

2018 ,دسمبر 5



لاہور (ویب ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں مسلسل ہراساں کیا جاتا تھا۔32سالہ گلوکارہ و اداکارہ نے می ٹو مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہالی وڈ رپورٹرزکو بتایا کہ 19 سال کی عمر میں انہیں

 جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس وقت ان کے پاس ایسا کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا جہا پر وہ اس حوالے سے عوامی سطح پر بات کرتیں۔ان کا کہنا تھا کہ ناپسندیدہ پیشرفت کو اصول سمجھا جاتا تھا اور کوئی بھی انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا جب میں نے موسیقی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو میں 19 سال کی تھی،اس وقت اس بزنس میں ہراساں کرنا استثنیٰ نہیں بلکہ اصول سمجھا جاتا تھا۔ جب آپ کسی ریکارڈنگ سٹوڈیو میں جاتے تو وہاں آپ کو ہراساں کیا جاتا۔لیڈی گاگا کا کہنا تھا انہوں نے ہراسانی کیخلاف آواز تو بلند کی مگرانکی بات پر کسی نے کان ہی نہیں دھرے کیونکہ بوائز کلب کلچر ایسے افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے روکتا تھا۔لیڈی گاگا نے مزید کہا کہ میں توقع کرتی ہوں کہ می ٹو مہم کے ذریعے خواتین کی آواز انصاف فراہم کرنے والے اداروں تک زرور پہنچے گی ۔یاد رہے کہ لیڈی گاگا ہراسانی کا نشانہ بننے کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار رہ چکی ہیں۔ جسٹن بیبر نے اپنی شادی کا اعتراف کر لیا۔ معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹسن بیبر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین

 سے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔جسٹس بیبر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ تصویر میں دونوں سٹارز خوش اور مطمئین دکھائی دے رہے ہیں۔نوعمری میں ہی شہرت کی بلندیاں چھونے والے گلوکار اس سے قبل کئی سکینڈلز کی زد میں بھی رہ چکے ہیں جن میں سلینا گومز کے ساتھ انکا معاشقہ ہمیشہ خبروں میں رہا۔ حال ہی میں جسٹسن بیبر کی امریکی ماڈل ہیلی کے ساتھ منگنی اور پھر خفیہ شادی کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں جن کی گلوکار نے اب باقاعدہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔امریکی ماڈل ہیلی معروف اداکار سٹیفن بالڈوین کی بیٹی ہیں جنہوں نے اپنے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنے نام ہیلی بیبر میں تبدیل کر دیا ہے۔گریمی سمیت کئی بڑے ایوارڈز اپنے نام کرنے والے 24 سالہ جسٹسن بیبر دنیا کے چند معروف ترین گلوکاروں میں سے ہیں، معروف امریکی گلوکار کیٹی پیری کے بعد جسٹن بیبر دوسرے گلوکار ہیں جن کے ٹویٹر فالوورز کی تعداد سو ملین سے زیادہ ہے۔(ش س م) 

 

 

متعلقہ خبریں