اگر یہ کام نہ ہوا تو ۔۔۔ایران نے امریکہ کو کھلی دھمکی دیدی

2018 ,دسمبر 5



جنیوا  ( ویب ڈیسک )  صدر حسن ر وحانی نے دھمکی دی ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایرانی تیل کی برآمدات روکنے کے لیے دباؤ بڑھایا تو ان کا ملک خلیج کے راستے کسی کے بھی تیل کی ترسیلات نہیں ہونے دے گا۔ امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی عہدے اداروں کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام اور علاقائی اثر و رسوخ پر کنٹرول کے لیے اس کی تیل کی برآمدات گھٹا کر صفر پر لانا چاہتے ہیں۔صدر روحانی نے ایران کے شمالی شہر شاہرود کے دورے میں ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی ایک تقریر میں کہا کہ امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اپنا تیل فروخت کر رہے ہیں اور ہم اپنے تیل کی فروخت جاری رکھیں گے اور ان میں یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ہماری تیل کی برآمدات روک سکیں۔جس روز انہوں نے ایرانی تیل کی برآمد روکنے کی خواہش کی تو پھر خلیج فارس کے راستے کسی کا تیل بھی نہیں گزرے گا۔روحانی نے جولائی میں بھی اسی طرح کا ایک بیان دیا تھا۔ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اسماعیل کوثری نے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگائی تو تہران آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیلات روک سکتا ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے مئی میں ایران کے جوہری پروگرام پر کثیر ملکی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔روحانی کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے اور دنیا کے ساتھ ایران کے معاشی رابطے توڑنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔
 

 

متعلقہ خبریں