جب میری آنکھ کھلی تو میری شرٹ اور پینٹ ۔۔۔۔۔ پرواز کے دوران ایک امریکی پرواز میں نوجوان خاتون کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

2018 ,دسمبر 16



واشنگٹن( ویب ڈیسک) فلائٹ میں ہمیں ہر طرح کے شخص سے سامنا ہوتا ہے یا اسی فلائٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ امریکہ میں ایک عدالت نے ایک بھارتی شخص کو فلائٹ کے دوران ساتھ والی نسشت پر بیٹھی خاتون پر جنسی حملہ کرنے کے جرم میں نو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

34 سالہ پربھو راما مورتھی پرواز کے دوران اپنی اہلیہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان والی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ سو رہی تھیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب ان کی آنکھ کھلی تو ان کی شرٹ اور پینٹ کے بٹن کھلے ہوئِے تھے اور اس شخص کے ہاتھ ان کی پینٹ کے اندر تھے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سزا پوری ہونے کے بعد پربھو راما مورتھی کو واپس انڈیا بھیج دیا جائے گا۔ ابتدا میں پربھو راما مورتھی نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ تو سو رہے تھے انہیں ایسا کچھ نہیں کیا۔ استغاثہ کا کہنا تھا ملزم کو ضمانت نہ دی جائے کیونکہ وہ فرار ہو سکتا ہے۔ متاثرہ خاتون نے جہاز لینڈ کرنے سے پہلے عملے کو اس بارے میں بتایا تھا۔ جبکہ راما مورتھی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ عورت ان کے شوہر کے گھٹنوں پر سر رکھ کر سو رہی تھی اور انہوں نے جہاز کے عملے سے کہا تھا کہ اسے کہیں اور بیٹھا دیں تاہم عملے نے تفتیش کرنے والوں کو بتایا کہ متاثرہ عورت نے علیحدہ سیٹ مانگی تھی ان لوگوں نے نہیں۔ عملے کا کہنا تھا کہ وہ عورت رو رہی تھی اور اس کی شرٹ کے بٹن کھلے ہوئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے متاثرہ عورت کو دوسری سیٹ دیدی تھی۔

 

متعلقہ خبریں