ایسے لوگوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے ؟ ایک سال قبل انتقال کر جانیوالے پلے بوائے میگزین کے بانی ہف ہیفنز کی انگوٹھی میں کیا چیز چھپا کر رکھنے کے لیے خفیہ خانہ بنا ہوا تھا ؟ شرمناک انکشاف

2018 ,دسمبر 5



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پلے بوائے میگزین کے بانی ہف ہیفنر جو  گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے انکی ذاتی اشیاء  کی نیلامی کی گئی ،  اس  آکشن  میں   ایک ایسی انگوٹھی  بھی رکھی  گئی  تھی  جس میں ایک خفیہ خانہ بنا ہوا  تھا ، یہ  انگوٹھی   لگ بھگ 31 لاکھ پاکستانی روپوں میں فروخت  ہوئی ۔

 اس انگوٹھی میں ایسی کیا خاص  بات تھی  ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق  اس انگوٹھی  میں  ہیف  ہیفنز   کی ویاگرا کی گولی جو وہ  ہر وقت اپنے پاس رکھتے تھے  ، چھپا کر رکھنے کے  لیے ایک خانہ  بنا ہوا تھا ۔  ویاگرا  کی گولی والی  یہ انگوٹھی صرف   انگوٹھی نہیں اپنے اندر ایک  بہت بڑی کہانی  تھی ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان اشیاء کی نیلامی جولینز آکشنز (Julein's Auctions)نے کی۔  آکشنرز  کو  توقع تھی کہ یہ انگوٹھی تقریباً 1لاکھ 7ہزار پاکستانی روپےمیں فروخت ہو گی  مگر توقع کے  برخلاف  یہ تقریباً 30لاکھ 57پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی جو متوقع قیمت سے 37گنا زیادہ تھی۔ہف ہیفنر کی یہ انگوٹھی بظاہر تو سونے کی بنی ہوئی تھی لیکن اس کے اندر ایک چھوٹا سا خانہ بنایا گیا تھا جس میں ویاگرا گولی رکھنے کی جگہ تھی۔ اس انگوٹھی کی علاوہ ان کی سموکنگ جیکٹ اور دیگر اشیاء بھی نیلامی میں پیش کی گئی تھی۔(ش س م) 
 

 

 

متعلقہ خبریں