2018 ,دسمبر 18
پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کے نوسٹراڈیمس نامی ایک شخص نے 16ویں صدی عیسوی میں جو پیشگوئیاں کی تھیں ان میں سے چند سچ ثابت ہو کر پوری ہو چکی ہیں ۔ ان میں ہٹلر اور نائن الیون کے سانحے کی پیش گوئیاں شامل ہیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔اسی فرانسیسی کی 2019ء کے متعلق
ایسی خوفناک پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ سن کر آپ کو بھی تشویش ہو گی ۔ انگریزی دی مرر کے مطابق نوسٹراڈیمس نے 1555ء میں اپنی Propheties Les نامی کتاب میں یہ پیشگوئیاں کی تھیں۔ 2019ء کے متعلق نوسٹراڈیمس نے پیشگوئی کی تھی کہ تیسری جنگ عظیم اس سال میں شروع ہو گی۔ یہ جنگ لگ بھگ 30 سال جاری رہے دنیا کو تباہ و برباد کردے گی۔نوسٹراڈیمس کی دیگر پیشگوئیوں کے مطابق آئندہ سال یورپ میں شدید سیلاب آنے ، کیلیفورنیا اور کینیڈا کے شہر وینکوور کے درمیان تباہ کن زلزلہ آنے اور مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی میں اضافے کی خبر دی گئی ہے۔ لیکن نوسٹرا ڈیمس کی پیشگوئیوں میں سب بری خبریں نہیں بلکہ کچھ اچھی باتیں بھی ہیں ۔ اس نے بتا رکھا ہے کہ مستقبل میں سائنسدان ایسی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس کی بدولت انسان کی اوسط عمر 200سال سے زیادہ ہو جائے گی۔اور انسانی صحت میں ناقابل یقین حد تک اضافہ اور بہتری لانے والی دوا دریافت کر لی جائے گی ۔ (ش س م)