عمران خان ، مہاتیر محمد یا جمال خاشقجی۔۔۔۔ ؟ ٹائم میگزین نے سال 2018 کی بہترین شخصیت کسے قرار دے دیا؟ جانیے

2018 ,دسمبر 12



واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی جریدے ٹائم میگزین نےسال 2018 کی بہترین شخصیت کے طور پر ان صحافیوں کو چنا جو سچائی کی تلاش میں قتل یا قید کئے گئے، ٹائم میگزین 1927 سے سال کی شخصیت کے انتخاب اور دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست کے حوالے سے

 شہرت رکھتا ہے۔ اس سال اس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی سمیت چار صحافیوں کو سچ کے خلاف جنگ میں سچ کے محافظ کہہ کر اس ’سال کی شخصیت‘ قرار دیا ہے۔ پرسن آف دی ایئر‘ میں شامل دیگر صحافیوں میں فلپائن کی صحافی ماریا، میانمار میں قید رائٹرز کے دو رپورٹرز اور دیگر صحافی شامل ہیں۔ ماریا ریسا ایک فلپینی انٹرنیٹ ویب سائیٹ کی ایڈیٹر ہیں جو اپنے ملک کے حکام کی پالیسیوں پر تنقید کرتی ہے جبکہ رائٹرز کی صحافی وا لون اور کیا شوئے اُو کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے واقعات کی تحقیقی رپورٹ تیار کرنے پر جیل میں ڈال دیا گیا۔ گزشتہ برس ٹائم میگزین نے ’خاموشی توڑنے والوں‘ کو ’سال کی شخصیت‘ قرار دیا تھا یہ وہ افراد تھے جنھوں نے جنسی ہراسیمگی اور زیادتی کے خلاف آواز بلند کی تھی۔  واضح رہے کہ ٹائم میگزین نے سعودی صحافی جمال خاشقجی اور فرائض کی انجام دہی میں مظالم کا نشانہ بننے والے دیگر صحافیوں کو سال 2018 کا پرسن آف دی ایئر منتخب کر لیا۔ ٹائم میگزین نے رواں برس کا پرسن آف دی ایئر صحافیوں کے نام رکھا۔ پرسن آف دی ایئر میں شامل سعودی صحافی جمال خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرتے تھے۔ جمال خاشقجی کو رواں برس دو اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پرسن آف دی ایئر میں شامل دیگر صحافیوں میں فلپائن کی صحافی ماریا، میانمار میں قید رائٹرز کے دو رپورٹرز اور دیگر صحافی شامل ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں