2018 ,دسمبر 15
لاہور (ویب ڈیسک) سیاچن پر تعینات بھارتی فوجی پاکستانی گلوکار حسن جہانگیر کے معروف گانے ’’ہوا، ہوا اے ہوا‘‘ سن کر ناچنے پر مجبور ہو گئے ۔ فوجیوں کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاچن گلیشئر پر تعینات
بھارتی فوجی ’’ہوا ہوا، اے ہوا‘‘ گانے پر خوشی سے ڈانس کر رہے ہیں،یخ بستہ ہواؤں میں اس مدھر گانے نے انہیں ایسا لطف دیا کہ سب جھوم اٹھے اور ناچنے پر مجبور ہو گئے ۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں ملکوں کے فوجی مل کر مختلف گانوں پر رقص کر رہے ہیں۔