بے بسی اور مجبوری کیا ہوتی ہے ؟ برطانیہ میں خواتین کی جیل میں تعینات ایک مرد افسر کے شرمناک کارنامے منظر عام پر آ گئے ، پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 15, 2018 | 02:37 صبح

لندن(ویب ڈیسک) جیل میں کسی انسان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے یہ کوئی نہیں جانتا ہے مگر اگر اپ لوگوں کو اس کا علم ہو جائے تو آپ خوف ذدہ ہو جائیں۔ لیڈز کرائون کورٹ نے گزشتہ روز ایک قیدی خاتون سے 18ماہ تک جنسی تعلقات قائم رکھنے کے الزام میںجیل افسر کو
4سال قید کی سزا سنادی۔ سزا سناتے ہوئے جج نے ملزم سے کہا کہ اس نے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایاہے ،جج نے ملزم ایان کک سے کہاکہ اس نے واک فیلڈ کے قریب واقع نیو ہال کے جیل خانے میں جہاں خود اس کی اہلیہ بھی ملازم
ت کرتی ہےخود غرضی کامظاہرہ کرتے ہوئے خاتون قیدی کو 7-6 مرتبہ کبھی لانڈری روم ،کبھی سٹاف روم اور کبھی خود خاتون کی کوٹھری میںزیادتی کانشانہ بنایا۔عدالت نے متاثرہ خاتون کابیان بھی قلمبند کیا جس میں اس نے کہا کہ وہ سمجھتی تھی کہ یہ تعلقات درست ہیں، پراسیکیوٹر مارک مک کون نے عدالت کوبتایا کہ ملزم نے کبھی جنسی زیادتی کیلئے خاتون قیدی کومجبور نہیں کیا ،خاتون سمجھتی تھی کہ اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم رکھنا چاہئیں تاکہ اس میں ملزم کی دلچسپی ختم نہ ہوجائے،جیوری کے ارکان کو بتایاگیا کہ ملزم متاثرہ خاتون سے زیادتی سے قبل جیل میں قید ایک دوسری خاتون کے ساتھ بھی اس طرح کے فلٹریشن میں ملوث رہاتھا ،ایک دوسری خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم زیادتی سے اس وقت باز آیا جب میں نے اس سے کہا کہ کیا تم نہیں سمجھتے کہ میں حساس اور معذور ہوں ،مقدمے کی سماعت کے بعد جیوری کے ارکان نے ملزم کو مس کنڈکٹ اورجنسی زیادتی کامجرم قرار دیاتھا۔