خبر دارہوشیار : واٹس ایپ پر منگیتر کو ’بیوقوف‘ کہنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے ۔۔۔۔دلچسپ خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 11, 2018 | 15:21 شام
ابوظہبی (ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ایک شخص کو منگیتر کو ’بیوقوف‘ کہنے پر 60 دن قید کی سزا اور 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا گیا۔امارات الیوم کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کے نوجوان نے اپنی منگیتر کو واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام میں ’بیوقوف‘ کہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس نے ’بیوقوف‘ کا لفظ مذاق میں استعمال کیا، لیکن اس کی منگیتر نے اس بات کو اپنی بے عزتی سمجھتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔یہ مقدمہ ان کئی مقدمات میں سے ایک ہے جن میں واٹس ایپ پر مزاح کے طور پر بھیجے گئے پیغامات کو دوسرے فرد کی جانب سے سنجیدہ لیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ پیغام بھیجنا 'سائبر کرائم' کے زمرے میں آتا ہے، جس کے تحت مجرم کو قید کے ساتھ ڈھائی لاکھ درہم سے لے کر 10 لاکھ درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے۔اسی طرز کے ایک اور کیس میں ایک نوجوان پر خاتون کو واٹس ایپ پر غیر مناسب ویڈیو بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔نوجوان نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ اس نے حادثاتی طور پر خاتون کو نامناسب ویڈیو بھیجی تھی۔اس کا کہنا تھا کہ ’وہ عموماً اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود تمام افراد کو روزانہ کی عبادت پر مبنی ویڈیو کلپ بھیجتے ہیں، لیکن اس روز انہوں نے ویڈیو کلپ دیکھے بغیر فارورڈ کردیا تھا‘۔سائبر کرام سے متعلق قانون کسی مقصد کے تحت یا ’حادثاتی طور‘ پر بھیجے جانے والے پیغامات پر لاگو ہوتا ہے۔