عرب دنیا سے بڑی بریکنگ نیوز: سعرب دنیا سے بڑی بریکنگ نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی کے ایک بیان نے نیا ہن عودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بھائی کے ایک بیان نے نیا ہن

2018 ,دسمبر 4



ریاض  (ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے چھوٹے  اور سگے بھائی  شہزادہ خالد بن سلمان   (جو امریکہ میں سعودی سفیر  کے عہدے پر تعینات ہیں) کا کہنا ہے کہ  ایران اپنے جرائم کے حوالے سے پوری دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے،  جبکہ  لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے 

قتل میں بھی ایران ہی ملوث تھا، شام  میں بھی بے جا ایرانی مداخلت کی وجہ سے  لاکھوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کئی ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر  شہزادہ خالد بن سلمان نے مختلگ پیغامات چھوڑے جن میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ ایران نے عرب ممالک کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کےلئے حزب اللہ تخلیق کی، خطے میں دہشت گردی اور ولایت فقیہ کے نظام کوپھیلانے کے لیے علاقائی عسکریت پسندوں کو گود لیا گیا اور ان کی مدد کی گئی جبکہ   ایران کی جانب سے عراق اور شام کے بخیے ادھیڑنے کے لیے فرقہ واریت کے بیج بوئے گئے‘‘۔

 

 

شہزادہ خالد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ ایران خطے میں طویل عرصے سے خونی کھیل کھیل رہاہے، حزب اللہ کے بعد ایران نے یمنی حوثی باغی  پیدا کیے تاکہ عرب ممالک کو ایک نئے  بحران میں مبتلا کیا جااسکے  لیکن اب سعودی عرب یہ تہہ کر چکا ہے کہ  مشرقی وسطیٰ میں ایک اور حزب اللہ کو سرنہیں اٹھانے دیا جائے گا ‘‘۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں