2018 ,دسمبر 11
یروشلم(ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عمان اپنی فضائی حدود کے ذریعے اسرائیلی طیاروں کو پرواز کرنے دے گا جو فلسطین کے تنازع کے باوجود عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات کی ایک اور کوشش ہے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ اعلان اکتوبر میں عمان کے اچانک دورے کا نتیجہ ہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ اعلان اکتوبر میں عمان کے اچانک دورے کا نتیجہ ہے جبکہ یہ بات یاد رہے کہ صرف 2 عرب ممالک اردن اور مصر باضابطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں۔نیتن یاہو نے کہا کہ ’جب میں عمان میں تھا میں نے سلطان قابوس سے بات کی، جنہوں نے مجھے کہا کہ ای آئی اے آئی ایئرلائنز عمان کے اوپر سے پرواز کرنے کے قابل ہوگی‘۔تاہم یہ اجازت اسرائیل کو تھوڑی جلدی عملی استعمال فراہم کرے گی کیونکہ اس کے جہاز عمان کے پڑوسی سعودی عرب سے پرواز نہیں کرسکتے.واضح رہے کہ مارچ میں سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ایئر انڈیا کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان فلائٹس کی اجازت دی تھی لیکن اسرائیلی طیاروں کو یہ اجازت نہیں تھی۔اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے اور فلسطین کے ساتھ تنازع کے باعث عرب ممالک سے تعلقات میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔یروشلم میں الانہ کانفرنس میں اسرائیلی سفارتکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرب رہنماؤں نے ’اسرائیل کے ساتھ تعلقات‘ رکھنے کے لیے فلسطین کا تنازع حل کرنے کی شرط نہیں رکھی۔انہوں نے کہا کہ ’اس کا یہ مطلب نہیں کہ (عرب ریاستوں کے ساتھ) امن معاہدے ہوگئے لیکن اس کا یہ مطلب ضرور ہے کہ سب معمول پر لانے اور امن کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں، اس کے باوجود ہم یہ سوچتے ہیں کہ فلسطین سے عرب دنیا تک امن مخالف سمت میں جاسکتا ہے.