2018 ,دسمبر 2
قاہرہ (ویب ڈیسک) ایک مصری اداکارہ پر 'بدکاری کو ہوا دینے' کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے چند روز قبل قاہرہ میں ہونے والے فلم فیسٹول میں انہوں نے عریاں لباس پہنا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق مصری اداکارہ رانیا یوسف نے فلمی میلے میں سیاہ رنگ کا جالی دار لباس پہن رکھا تھا
جس میں سے ان کی ٹانگیں صاف طور پر نظر آ رہی تھیں۔ اس پر مصر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اگرچہ ایک طبقے کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھیں اپنا لباس منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر الزام ثابت ہو گیا تو رانیا کو پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ رانیا یوسف نے اپنے اس اقدام پر حکام اور عدالت سے معافی بھی مانگ لی ہے ۔ 44 سالہ اداکارہ نے کہا ہے کہ اگر انھیں معلوم ہوتا کہ اس لباس پر تنازع اٹھ کھڑا ہو گا تو وہ کبھی بھی اسے نہ پہنتیں۔ اداکارہ پر مقدمہ دو وکلاء نے دائر کیا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ یہ وکلاء اس سے قبل بھی معروف شخصیات کو عدالتی کٹہرے میں کھڑا کرچکے ہیں اور اس حوالے سے ملک میں شہرت رکھتے ہیں ۔ ان وکیلوں میں عمرو عبدالسلام اور سمیر صابری شامل ہیں ۔ سمیر صابری نے اس کیس کے بارے میں بتایا کہ رانیا یوسف کا حلیہ 'سماجی اقدار، روایات اور اخلاقیات پر پورا نہیں اترتا، اس لیے اس سے فلمی میلے اور خاص طور پر مصری خواتین کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔' یاد رہے کہ گذشتہ برس ایک مصری عدالت نے شائمہ احمد نامی گلوکارہ کو زیر جامہ پہن کر ویڈیو ریکارڈ کروانے اور اس کے دوران کیلا کھانے کی پاداش میں دو سال قید کی سزا دی تھی۔اس کے معروف اداکارہ لیلیٰ عامر اور ایک گلوکارہ کو بھی رقص کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔(ش س م)
<img src="https://hassannisar.pk/wp-content/uploads/2018/12/868651_0-300x200.jpg" alt="" width="300" height="200" class="alignnone size-medium wp-image-75126" />
<img src="https://hassannisar.pk/wp-content/uploads/2018/12/868723_0-300x200.jpg" alt="" width="300" height="200" class="alignnone size-medium wp-image-75127" />
<img src="https://hassannisar.pk/wp-content/uploads/2018/12/GettyImages-452116645-2-300x169.jpg" alt="" width="300" height="169" class="alignnone size-medium wp-image-75128" />