بریکنگ نیوز: بریگزٹ کی وجہ سے برطانیہ سے بڑے استعفے کی خبر آ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2018 | 13:12 شام

لندن ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم تھریسامے کی یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ ڈیل سے اختلاف کے باعث کابینہ کے ایک اور وزیر نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم تھریسامے کی مشکلات میں تاحال کمی نہیں آسکی ۔
تھریسامے کابینہ کے ایک اور وزیر نے بریگزٹ ڈیل پر اختلافات کے باعث اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے اختلاف کے باعث مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد 6 ہوگئی۔مستعفی ہونے والے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالو
جی نے کہا کہ تھریسامے کے بریگزٹ پلان کا مطلب برطانیہ کا اپنی آواز اور طاقت سے دست بردار ہونا ہے جو کہ ریفرنڈم کے نتائج سے بھی متصادم ہے ۔ عوام نے انخلاء کے لیے ضرور ووٹ دیا لیکن اپنی خودداری اور طاقت سے انحراف کی بنیاد پر نہیں ۔ وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سام گیماہ بریگزٹ ڈیل پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث مستعفیٰ ہونے والے چھٹے وزیر ہیں ۔ سام گیماہ نے 2016ء میں ہونے والے ریفرنڈم میں برطانیہ کو یورپی یونین میں شامل رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔ واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلاء کے لیے وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ پلان پر یورپی یونین کے تمام رہنماؤں نے اتفاق کرلیا ہے اور اب اس ڈیل کو برطانوی پارلیمنٹ سے منظور کرانا ہوگا ۔ ) وزیراعظم تھریسامے کی یورپی یونین کے ساتھ بریگزٹ ڈیل سے اختلاف کے باعث کابینہ کے ایک اور وزیر نے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔