سعودی ولی عہد ہی جمال خاشقجی کے قتل ذمہ دار ہے ۔۔۔۔ امریکہ سے بڑی بریکنگ نیوز آ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 16, 2018 | 12:44 شام

راولپنڈی (ویب ڈیسک) جمال خاشقی کا قتل کیس اب تک حل نہیں ہو سکا امریکی سینیٹ نے سعودی عرب سے متعلق 2 قرار دادیں منظور کی ہیں۔ ایک مذمتی قرار داد میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے اور دوسری قرار داد میں
سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ فوجی تعاون مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ امریکی میڈیا کی معلومات کے مطابق قرار داد سینیٹ کی خار جہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب کورکر نے پیش کی جو سینیٹ نے متفقہ طور پر م
نظور کی۔ اب یہ قرار داد ایوان نمائند گان میں جائے گی تاہم اس قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت یا اس پر عمل درآمد ضروری نہیں ہے۔ قرار داد میں سعودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد کے مناسب احتساب کو یقینی بنائے۔ امریکی سینیٹ نے ایک اور قرار داد بھی منظور کی ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو یمن جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ ہر طرح کا فوجی تعاون ختم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہ قرار داد بھی علامتی حیثیت کی حامل ہے جو 41 کے مقابلے میں 56 ووٹوں سے منظور کی گئی۔