پیوٹن پر حملہ،ٹرمپ بہرے ،بھارت کا صفایا اور۔۔۔ مشہور نابینا خاتون نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

2018 ,دسمبر 19



لاہور (ویب ڈیسک )درست پیشین گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا نے مرنے سے قبل پیشنگوئی کی تھی کہ سن2019میں روسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ پرسرار بیماری کا شکار ہوں گے۔ 2004کی طرح ایک اورسونامی ایشیا کو نشانہ بنائے گا جس میں پاکستان،بھارت،انڈونیشیا ،جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہوجائے گا۔

 

 

برطانوی اخبار کے مطابق 2019 کوقدرتی آفات گھیرے رکھے گی۔دنیا کے دورہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔درست پیشین گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا مدتوں سے شہ سرخیوں میں ہیں ،انہوں نے مرنے سے قبل دو ہزار انیس کے اہم واقعات کی بھی پیش گوئیاں کیں ۔بابا وانگا نے روسی صدر پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو اس کی سیکورٹی ٹیم کا اہلکار انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔پیوٹین نے خود بھی اس کا انکشاف کیا تھا کہ اسے مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں۔اس لئے انہوں نے اپنی حفاظت کےلئے اسنائپرز کی ٹیم مقرر رکھی ہےجس کا مشورہ انہیں کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو نے دیا تھا،جن پر 50بار قاتلانہ حملے ہوئے۔امریکی صدر ٹرمپ کے بارے بابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019میں وہ پرسرار بیماری کا شکار ہوجائیں گے جس میں وہ قے آنے سے نحیف،کانوں میں بھنبھناہٹ،اور قوت سماعت سے محروم ہوجائیں گے اور دماغی صدمے کا شکار ہوں گے۔2004میں سونامی کی پیشین گوئی کرنے والی وانگا کا کہنا تھا کہ ایک اور سونامی ایشیا کو نشانہ بنائے گا اور کئی ملکوں کا صفایا ہوجائے گا جن میں پاکستان،بھارت،جاپان اور انڈونیشیا بھی شامل ہے۔قدرتی آفات کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ2019میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اور روس کو شہاب ثاقب ہٹ کرے گا۔ نابینا خاتون بابا وانگا خود تو1996 میں انتقال کر گئیں مگر مرنے سے قبل کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کرگئیں۔

 

 

متعلقہ خبریں