ایسے بھی ہوتا ہے : نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ گیا کہ محترمہ کو اپنا موبائل نمبر ہی تبدیل کرنا پڑ گیا

2018 ,دسمبر 19



ویلنگٹن(ویب ڈیسک) ہر کسی نا کسی کی ایسی کہانی سامنے آتی رہتی ہے جو سن کر یقین نہیں ہوتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کو گزشتہ سال فون پر 50ہزار سے زائد پیغامات موصول ہوئے جن میں سے ایک ایسا تھا کہ اس نے وزیراعظم کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا اور

 

 

اب انہیں اپنا نمبر تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ حکومت کو جمہوریہ چیک کے سزا یافتہ منشیات سمگلر کیرل سروبیک کو پناہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنا تھا۔ اسی دوران وزیراعظم جیسنڈرا ایرڈرن کو وہ پیغام موصول ہوا جس کی وجہ سے وہ اپوزیشن کی تنقید کے نشانے پر آ گئیں۔ اپوزیشن کی اس تنقید پر وزیراعظم جیسنڈا نے کہا ہے کہ ’’میرے پاس گزشتہ 10سال سے یہی فون نمبر چل رہا ہے اور مجھے ہزاروں کی تعداد میں پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں مجھے 50ہزار سے زائد پیغامات بھیجے گئے تاہم میں اجنبی لوگوں کی طرف سے آنے والے پیغامات کو سنجیدہ نہیں لیتی اور نہ ہی ان کی بنیاد پر اپنے فیصلے تبدیل کرتی ہوں۔ میں سروبیک کو ملک میں پناہ دینے کے فیصلے میں شامل ہی نہیں تھی چنانچہ اس پر اس شخص کے پیغام کے اثرانداز ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تاہم اب لگتا ہے کہ مجھے اپنا فون نمبر تبدیل کرنا پڑے گا نہیں تو ایسے ہی میں تنقید کا نشانہ بنتی رہوں گی۔


 

 

متعلقہ خبریں