یہ لوگ ہمارے ملک میں داخل نہیں ہوسکتے۔۔۔۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2018 | 08:21 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق امریکی پالیسی واضح ہے اور ہم کسی صورت میں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے نہیں دیں گے ۔ میں جرائم پیشہ افراد کو ملک میں نہیں آنے دوں گا ۔ 

’جی 20 سربراہ اجلاس‘ کے بعد ارجنٹینا میں گزشتہ روز ’وائس آف امریکہ‘ کی نامہ نگار، گریٹا وان سسٹران کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے، اُنھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنی آنکھیں بند کرلیں اور مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دیں۔اس ضمن میں اُنھوں نے 650 غیر قانونی تارکین وطن کا حوالہ دیا، جنھیں قانون کا نفاذ کرنے والے امریکی حکام نے جنوبی سرحد پر گرفتار کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اس قسم کے سخت جرائم پیشہ افراد کو ملک میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جنوبی سرحد کی سکیورٹی کی سختی سے نگرانی جاری رکھی جائے گی، اور غیر قانونی تارکین وطن کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ ’’گذشتہ 10 برس کے دوران لوگ ناجائز اور غیر قانونی طریقے سے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں، جس کی اب اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر آپ قافلوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیتے رہیں گے، جب کہ ’ایم ایس 13‘ جیسے جرائم پیشہ ٹولے موجود ہوں، اس کی اجازت کیسے دی جاسکتی ہے‘‘۔صدر نے کہا کہ ’’میں جرائم پیشہ افراد کو ملک میں نہیں آنے دوں گا۔ میں یہ کرکے رہوں گا۔ کسی ملک کو ملک کہلانے کا حق نہیں جس کی سرحدیں نہ ہوں‘‘۔