پیرس: خاتون پروفیسر کے قتل کے الزام میں پاکستانی نوجوان گرفتار، مشتبہ شخص کون ہے؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2018 | 05:32 صبح

پیرس (ویب ڈیسک )پیرس میں یونیورسٹی کے باہر ٹیچر کو قتل کرنے کے الزام میں مشتبہ پاکستانی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پیرس کے شمال مغرب میں قائم لیونارڈو ڈاونچی یونیورسٹی کے باہر 66 سالہ ٹیچر پر پےدر پے چھرے کے وار سے حملہ کیا گیا۔

پیرس پولیس نے پریسین نامی اخبار میں دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص یونیورسٹی کا سابقہ طالب علم تھا جو کہ 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا۔پریسین نامی اخبار کے مطابق مقتولہ انگریزی کی ٹیچر تھی اور اس کے گلے پر چھرے کے وار کیے گئے۔ایک اور پولیس

ذرائع کا کہنا ہے کہ جائع وقوعہ سے ایک چھرا بھی ملا ہے۔پیر س فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی کے باہر ٹیچر کو قتل کرنے کے الزام میں مشتبہ پاکستانی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پیرس کے شمال مغرب میں قائم لیونارڈو ڈاونچی یونیورسٹی کے باہر 66 سالہ استاد پرپیدر پے چھرے کے وار سے حملہ کیا گیا۔پیرس پولیس نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ شخص یونیورسٹی کا سابقہ طالب علم تھا جو کہ 1981 میں پاکستان میں پیدا ہوا۔ مقتولہ انگریزی کی استانی تھی اور اس کے گلے پر چھرے کے وار کیے گئے۔ایک اور پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جائع وقوعہ سے ایک چھرا بھی ملا ہے۔ 66 سالہ مقتولہ مقامی یونیورسٹی میں انگلش پڑھاتی تھیں۔پولیس نے کہاملزم نے ٹیچر کے حلق میں چھرا گھونپ کر اسے قتل کیا۔ مشتبہ شخص اسی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے جس میں مقتولہ پڑھاتی تھیں۔