مودی کو واجپائی جیسا بننے کی نصیحت کس نے کی؟جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

2018 ,دسمبر 7



لاہور (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر کے معاملے پرسابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرح برداشت کرنے والا بننے کی نصیحت کر ڈالی۔ انہوں نے مودی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ واجپائی کی طرح برداشت کرنے والا بنیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کےرہنما فاروق عبد اللہ نے حکمران جماعت بی جے پی پر بھی کشمیر کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جواہرلعل نہرو نے جب پہلی بار لال قلعہ پر ترنگا لہرا یا تھا تو انہوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ مستقبل میں کوئی جماعت ایسی آئے گی جو اس ملک کے ٹکڑے کردے گی۔پہلے انگریزوں نے اس کو ہندوستان اور پاکستان میں تقسیم کیا اب حکمران جماعت اس کے مزید ٹکڑے کرنے پر تلی ہے۔انہوں نے مودی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ واجپائی کی طرح برداشت کرنے والا بنیں، آپ وزیر اعظم ہیں اور انہیں اسی سطح پر آکے کام کرنا ہوگا،ان کو اتنے چھوٹے چھوٹے مسئلوں کی طرف دھیان نہیں دینا چاہئے۔خدارا رواداری اختیار کریں، اگر آپ کو یہ ملک چلانا ہے تو آپ کو برداشت کر نا ہو گانے اور ایسا رویہ اختیار کرنا ہو گا کہ دوسرے آپ کو قبول کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آج قوم متحد ہے تو صرف نہرو کی وجہ سے، جنگ لڑائی کا حل نہیں ہے،ہمیں چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے،ہم چاہتے ہیں کہ یہممالک بھی ترقی کریں اور خوشحال رہیں۔
 

 

متعلقہ خبریں