واٹس ایپ صارفین کیلیے خوشخبری! کروڑوں لوگوں کا کام اب آسان

2018 ,دسمبر 7



کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) واٹس ایپ دنیا بھر میں استعمال کیا جانے والا ایپ ہے جس سے کروڑوں لوگ جوڑے ہوئے ہیں۔ ایک بہترین ایپ میں شمار کیا جانے والا یہ ایپ اب معروف میسجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے اب اپنے صارفین کوجلد نوٹیفکیشن بار میں ویڈیوز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کےدنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کی سہولت کے لئے واٹس ایپ اکثر اوقات نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے۔ حکام نے کہا تھا کہ نئے فیچرویڈیو پریویو سے صارفین موصول ہونے والی ویڈیوز کو لاک اسکرین یا ہوم اسکرین سے ہی دیکھ سکیں گے ۔اس کے لئے واٹس ایپ سیٹنگز میں جانا ہوگا جہاں ویڈیو پریویوکا آپشن ہوگا اس پر کلک کر کے صرف اسے فعال کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ ابھی  واٹس ایپ میں صارفین صرف ٹیکسٹ پیغامات کو ہی لاک اسکرین سے دیکھ سکتے ہیں۔
 

متعلقہ خبریں