جمال خاشقجی کا بہیمانہ قتل۔۔۔ طاقتور ترین ملک نے سعودی عرب پر ایسی پابندی عائد کر دی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

2018 ,نومبر 30



اوٹاوا(ویب ڈیسک) سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل  میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے جرم میں سعودی عرب کے 17 شہریوں پر کینیڈا نے پابندیاں لگا دیں ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق کینیڈا نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث پائے جانے والے 17 شہریوں  کے اپنے 

ملک میں داخلے پر  پابندی لگا دی ہے جبکہ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کے جانب سے ایک بیان میں کہا گیا جن سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔ کرٹیسافری لینڈ کا کہنا ہے کہ جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، کینیڈا کی حکومت نے کہا کہ یہ تمام افراد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا جب کہ سعودی عرب  نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاتھا کہ صحافی ہاتھا پانی کے دوران ہلاک ہوا تھا۔
 

متعلقہ خبریں