ہر بات پر 'OK' بولنے والے کیا اس کا حقیقی مطلب جانتے ہیں؟

2018 ,نومبر 29



لاہور(ویب ڈیسک) یہ کہنا کہ انگریزی لفظ OKدنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں سے ایک ہے تو یہ بات غلط نہیں ہوگی۔ بات بات پر OKبولتے ہو ئے آپ نے کبھی سوچا کہ اس کا مطلب کیا ہے ؟ دراصل یہ لفظ پرانی انگریزی کے دو 

الفاظ” Oll Korrect”کا مخفف ہے جن کا مطلب ہے “سب ٹھیک ہے”۔ انیسویں صدی کے وسط میں امریکی شہرو ںبوسٹناور نیویارک میں غیر روایتی الفاظ کا استعمال عام تھا اور بڑے لفظوں کومختصر کر کے بولنا بہت پسند کیا جا تاتھا۔اس دور میں” You know”کی جگہ KYاور” Oll wright” کی جگہ OW جیسے مخفف عام استعمال کئے جاتے تھے۔اگرچہ ان میں سے اکثر مخفف وقت کے ساتھ ختم تو ہو گئے مگر ایک سیاستدان کی وجہ سے OKکا استعمال جاری رہا۔یہ سیاستدان وین بورین تھے جن کا عرف عام “Old Kinderhook”تھا اور ان کے ساتھی اور کارکن انہیں مختصراَOKکہتے تھے اورانہوں نے ایک OKکلب بھی بنارکھا تھا۔ اگرچہ اس لفظ کا تعلق سیاست سے توختم ہو گیالیکن “سب ٹھیک ہے” یا” ٹھیک” کے معنوں میں اس کا استعمال اب بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے ۔
 

متعلقہ خبریں