سرجیکل اسٹرائیک کی شرمندگی کیا کم تھی ۔۔۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایسی بڑھک مار دی جسکا جواب ڈی جی آئی ایس پی آر ضرور دیں گے

2018 ,نومبر 29



نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت اکثر ہی پاکستان کے خلاف زہر اُگلتا رہتا ہے۔ بھارت کے حکومتی عہدیدار، بالخصوص بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت اپنے کئی پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے اکثر ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھی انہوں نے جو بعد میں جھوٹا قرار دے دیا گیا ۔

اس معاملے پر بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔یہ شرمندگی ابھی کم بھی نہیں ہوئی تھی کہ بھارتی آرمی چیف نے ایک اور بڑھک مار دی ہے۔ جنرل بپن راوت نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے ڈرونز کے استعمال پر امریکہ اور اسرائیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ڈرونز کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل کیے جبکہ اسرائیل بھی دہشتگردوں کی مزاحمت ڈرونز سے کنٹرول کرتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار یعنی پراپیگنڈے میں بھی تیزی لانے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانا ہوں گی اور سائبر حملے بھی کرنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اکثر ہی اپنے بیانات میں پاکستان کے خلاف زہر اُگلتے رہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، لیکن وقت نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کروانےکا وقت آگیا ہے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کو ان کے جھوٹے دعووں اور بڑھکوں کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے لیکن وہ پھر بھی اپنی روایتی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے۔
 

متعلقہ خبریں