جھیل میں گرنے والا آئی فون جو تاحال ٹھیک چل رہا ہے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 25, 2016 | 18:11 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی شہر پنسلوانیا کے شہری کا ڈیڑھ سال قبل شکار کھیلنے کے دوران جھیل میں گرنے والا آئی فون موبائل واپس مل گیا تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ یہ ابھی تک چل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے رہائشی مائیکل گنٹروم نامی نوجوان گزشتہ سال مارچ میں شکار کے لیے جانے والے نوجوان کا آئی فون 4 ایس برفیلی جھیل میں گرگیا تھا۔ کوئی بھی موبائل فون چند منٹ کے لیے پانی میں گر جائے تو اس کا بچنا ناممکن ہوتا ہے لیکن امریکی جھیل سے ڈیڑھ سال بعد برآمد ہونے
والا آئی فون بالکل صحیح چل رہا ہے۔ہرسال کی طرح اس سال بھی موسم میں تبدیلی کے بعد جھیل کا پانی خشک ہوا جس کے بعد ڈئنیئل کیلگرین نامی مکینیکل انجینئیر تہہ سے معمول کے مطابق قمیتی دھاتیں تلاش کرنے گیا تو اُسے آئی فون پڑا ہوا ملا۔ انجینئیر نے برآمد ہونے والا موبائل گھر لے آیا اور اُس کی صفائی کرنے کے بعد اُسے چاولوں میں رکھ گیا، دینئیل کا کہنا ہے کہ ’’میں دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ فون اب چلنے کے قابل ہے یا نہیں لہذا میں نے اسے چاولوں میں رکھ دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’کچھ روز بعد جب میں نے یہ فون چاولوں سے باہر نکال کر چارجنگ پر لگایا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ بالکل درست کام کررہا ہے اور اس میں کسی قسم کی خامی نظر نہیں آئی‘‘۔ڈینیئل نے مزید بتایا کہ ’’میں نے فون میں سے رابطہ نمبر نکال کر اس کے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش شروع کی تو میں جلد اس کے حقیقی مالک گنٹروم کو ڈھونڈنے میں کامیا ب ہوگیا‘‘۔ انہوں نےکہا کہ گنٹروم نے فون پر بات چیت کے بعد بتایا کہ ’’میں اپنے دوستوں کے ہمراہ جھیل پر شکار کے لیے گیا تھا اس دوران میرا فون پانی میں گرگیا تھا‘‘۔ فون کے مالک نے کہا کہ ’’فون پانی میں گرنے کے بعد میں نے اس حوالے سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کی تھی جو تاحال موجود ہے‘‘۔ ڈینیئل کا کہنا ہے کہ ’’میں نے مائیکل سے اُس کا مکمل پتہ لے لیا تاکہ میں یہ فون جلد از جلد اُس کو ارسال کردوں‘‘۔