بھارت میں یوم اقبال کی تقریب میں اقبال کی تصویر آویزاں کرنے پر ہنگامہ

2022 ,جنوری 20



تحریر فاطمہ قمر یوم اقبال کو یوم کرتار پور بنا کر بھارت کو خوش کرنے والے حکمرانوں کو خبر ہو بھارت میں یوم اقبال کی تقریب میں اقبال کی تصویر آویزاں کرنے پر وہ ہنگامہ ہوا کہ تصویر ہٹانا پڑی! اور تقریب بھی بر خط (آن لائن) تھی۔ آپ نے تو خیر دشمنوں سے خیر سگالی کی انتہا بالمشافہ ان کو دعوت دے کر' پاکستان کا خواب دیکھنے والے مصور پاکستان کے یوم ولادت پر کی ۔ آپ نے یوم کرتار پور کے دن گورونانک کی تصویر تو آویزاں کی۔ لیکن اسی دن یوم اقبال کا بھی تھا اس تقریب میں ان کی تصویر منہا کردی ! بدلے میں بھارت نے اپ کے ساتھ وہی کیا جس کا ثبوت قائد اعظم اپنی تقاریر میں ہندو ذہنیت کا ادراک کر کے پیش کرچکے ہیں ہندو کی تنگ نظری ' تعصب ' بغل میں چھری منہ میں رام رام کے فلسفے کو جان کر پاکستان کا مقدمہ انتہائی دلائل کے ساتھ لڑا اور افکار اقبال کو عملی شکل دینے کے لئے ایک مسلمانوں کے کئے آزا د ملک کی بنیاد رکھی! یہ ہے بھارت کا آپ کی "خیر سگالی" کا جواب!

متعلقہ خبریں