پانامالیکس میں پھنسےوزیراعظم نوازشریف17نومبرکوکیااہم کام کرنےجا رہےہیں؟ بڑی خبرآگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 14, 2016 | 07:21 صبح

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کے لاہور میں890ملین روپے سے زائد کی لاگت سے 114ایکڑ پر محیط گر یٹر اقبال پارک منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم نوازشر یف17نومبر کو کر یں گے۔پاک میں ہسٹری میوزیم‘ ڈانسنگ فاونٹین ، بگھی ٹریک ، فوڈ کورٹس سمیت دیگر فیچرز کا حتمی شکل دیدی گئی۔ڈانسنگ فاونٹین چینی کمپنی ٹی وائے نے تیار کیا ہے جس پر ایک ماہ تک کام کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گر یٹر اقبال پارک میں 100 فٹ اونچا قومی پرچم لگانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے پی ایچ اے نے 100 فٹ اونچا قومی پرچم بنانے کے لئے خالق قو
می ترانہ حفیظ جالندھری کے مزار کے قریب بنیاد رکھی ہے قومی پرچم کی بنیاد کے چبوترے کو پھول کی شکل کا تیار کیا گیا ہے جبکہ گریٹر اقبال پارک میں آزادی پاکستان کی تحریک کے ہیروز کی تصاویر کی بھی لگائی گئی ہے ‘پارک میں بگھی ٹریک ، سافٹ وہیل ٹرین بھی چلائی جائیگی گریٹر اقبال پر اپنی نوعیت کا منفرد پارک ہوگا ایسی دکانیں بھی بنائی جائیں گی جن میں ہر صوبہ کے کلچر کے مطابق ملبوسات دستیاب ہوں گے جبکہ اس پارک میں جدید طرز کے سپورٹس کمپلیکس بھی ہوں گے جن میں انڈور گیمز کا انعقاد ہوگا جسکے لیے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گر یٹر اقبال پارک کا افتتاح وزیر اعظم نوازشر یف17نومبر کو رکھیں گے جبکہ اس موقعہ پر گور نر اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء بھی موجود ہوں گے۔