اقرار الحسن اس وقت کہاں ہیں جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

2017 ,ستمبر 7



ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک): میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں اور ایسی صورتحال میں وہ اپنی جان بچانے کیلئے ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں ،انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیمیں بھی اس معاملے میں بے بس نظر آر ہی ہیں تاہم ترکی اور مالدیپ کی جانب سے شاندا ر اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ اب ایران نے بھی امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعامر لیاقت اور اکثر اوقات خبروں کی زینت بننے والے وقار ذکاءنے روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل کو پوری دنیا تک پہنچانے کیلئے میانمار جانے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے منصوبے کے حوالے سے مزید کوئی اپ ڈیٹ نہیں آسکی لیکن دوسری جانب نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز پر تحقیقاتی شو ’سرعام ‘کرنے والے اقرار الحسن میانمار پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پیغام کے ساتھ جاری کی ہے ۔سوشل میڈی پر جاری پیغام میں اقرار الحسن نے برما میں بہادر شاہ ظفر کے مزار کے باہر کھڑے ہو کر تصویر بنائی اور اسے شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ پہنچ گئے ہیں اور باقی تفصیلات کام مکمل ہونے پر جاری کریں گے ۔اقرار الحسن نے اپنے لیے دعاوﺅں کی اپیل بھی کی ۔

متعلقہ خبریں