شب یلدار کے تہوار کا ایران میں آغاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 17:31 شام

 

ایران (شفق ڈیسک) ایران کے عوام سال کی طویل ترین رات، شب یلدا کا قدیم تہوار منا رہے ہیں۔ ایران کے عوام ہر سال موسم خزاں کی آخری رات کو شب یلدا کا تہوار مناتے ہیں جو ایرانی کیلینڈر کیمطابق تیس آذر یا بیس اور اکیس دسمبر کی درمیانی رات کو منایا جاتا ہے۔ قدیم ایرانی تہذیب میں شب یلدا کو تاریکیوں کے مقابلے میں روشنی کی فتح کا تہوار قرار دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر خاندان کے سب ہی افراد، گھرانے کے سب سے بزرگ شخص جیسے دادا، دادی، یا نانا، نانی کے گھر جمع ہوتے ہیں اور رات کا بیشتر حصہ بات چ

یت، ماضی کی اچھی یادوں کے قصوں اور بیت بازی وغیرہ میں بسر کرتے ہیں۔ جبکہ شب یلدا کے مخصوص کھانوں اور موسمی پھلوں سے ایک دوسرے کی خاطر تواضح کرتے ہیں۔ شب یلدا کا تہوار ایران کے علاوہ افغانستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان میں بھی روائتی طریقے سے منایا جاتا ہے۔