انصاف کے تقاضے یا دہشت پھیلانے کی کوشش
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 01, 2017 | 19:12 شام
تہران(مانیٹرنگ)ایرانی میں سزائے موت کے سزا یافتہ چار افراد کو مشہد اور بندرعباس شہروں میں بھرے مجمع میں پھانسی کے گھاٹ اتاردیا گیا۔سزائیں پانے والوں کی عمریں 22 سے 26 سال کے درمیان تھیں اور ان پر ایران نے ملاؤں کی حکومت کی مخالفت کرنے کے الزامات عاید کیے تھے۔ اس سے قبل شمالی ایران میں قائم جیل میں 26 اور 39 سال کے دو قیدیوں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ ایرانی اپوزیشن کی جانب سےجاری کردہ ایک بیان میں قیدیوں کوپھانسی کی سزاؤں کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو خوف زدہ کرنے اور ریاستی رعب و دب دبہ بٹھانے کے لیے قیدیوں کو بھرے مجمع میں نہایت سفاکی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ رواں سال جنوری کے اوائل سے اب تک 87 افراد کو ایران میں پھانسی دی گئی ہے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں ایران میں ہونے والی پھانسی کی سزاؤں میں رواں سال 2.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔