سستی اور خوبصورت گاڑیاں اب ہر کسی کی پہنچ میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 09, 2016 | 18:39 شام

تہران (مانیٹرنگ) ایران اور فرانس کے درمیان مشترکا کار سازی کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے، جس کے بعد ایران کی بنی گاڑیاں جلد سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔
ایران اور فرانس کی کار ساز کمپنیوں نے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں، ایران کی سائیپا اور فرانس کی اسٹرون کمپنیوں کے درمیان تعاون کے اس سمجھوتے پر جمعہ کو ایران کے شہر کاشان میں دستخط کیے گئے۔
ایرانی کار ساز کمپنی سائپا کے مینیجنگ ڈائریکٹر مہدی جمالی نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ دونوں کمپنیاں، نئی گاڑیوں کی ڈیزائننگ، پروڈکشن لائن کے قی
ام اور ٹیکنالوجی کو ترقی دینے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسٹرون گاڑیوں کے نئے ماڈل کی ڈیزائننگ اور تیاری کا کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں تیارہ کردہ گاڑیاں بیک وقت ایران کے اندر یورپی اور دیگر ملکوں میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ سائپیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نئی اسٹرون کار کا انجن یوور چھے اسٹینڈر کے مطابق ہوگا جسے بعد میں ترقی دیکر یور سات تک لے جاسکتا ہے، جب کہ ان کی قیمتیں بھی کم ہونگی۔جو لوئر مڈل کلاس کی پہنچ میں بھی ہونگی
انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار ہونے والی کاروں کی پہلے کھیپ دو ہزار انیس تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گی