اہم اسلامی ملک میں خود کش حملہ : 7 افراد ہلاک درجنوں زخمی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 29, 2016 | 14:22 شام
بغداد(ویب ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ زائرین پر کیے گئے خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں یہ حملہ شیعہ زائرین کے لیے بغداد کے مغربی حصے میں قائم ایک امدادی مرکز پر کیا گیا۔ اس امدادی مرکز پر شیعہ زائرین امدادی سامان حاصل کرنے کے لیے جمع تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران عراق میں خاص طور پر شیعہ علاقوں اور شیعہ اجتماعات کو جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے خاص طور اپنے خودکش حملہ آوروں سے نشانہ بنایا ہے۔(ش س۔ع)