اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے، ماہرین کو حیرت زدہ کردینے والا مائع فولاد کا چلتا پھرتا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 25, 2016 | 05:50 صبح
ماسکو(ویب ڈیسک) ماہرین نے روس اور کینیڈا کے درمیان مائع فولاد کا ذخیرہ ، زمینی مقناطیسی میدان پر تحقیق کے دوران دریافت کیا ہے ۔ماہرین کے مطابق روسی علاقے سائبیریا اور کینیڈا کے درمیان ایک بہت وسیع ذخیرہ مائع فولاد کا موجود ہے جسے مائع فولاد کا جیٹ اسٹریم کہا گیا ہے اور وہ ہرسال 40سے45کلو میٹر کی رفتار سے سفر کررہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ذخیرے کی رفتار زمینی بیرونی قلب آؤٹر کور کی مقابلے میں تین گنا زائد ہے لیکن ماہرین اس کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں۔
برطانیہ میں یونیورسٹی آف لیڈز کے ماہرین کے مطابق یہ ایک حیرت انگیز دریافت ہے۔ یہ ایک مائع پھوار کی صورت میں حرکت کررہا ہے۔فولادی مائع کے اس بڑے ذخیرے کو یورپی خلائی ایجنسی کے سیٹیلائٹ اور دیگر اسٹیشنوں کی مدد سے دریافت کیا گیا ہے کیونکہ اس کی حرکت زمینی مقناطیسی میدان میں تبدیلی پیدا کررہی ہے