”صبح صبح اذان کی آواز مجھے تنگ کرتی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے“

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 17, 2017 | 10:48 صبح

 
ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ)معروف پلے بیک سنگر سونو نگم فجر کی اذان پر بیدار ہونے سے مشتعل ‘لوگوں کو بیدار کرنے کو”غنڈہ گردی“ قرار دیدیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹائمز“ کے مطابق معروف پلے بیک سنگر سونو نگم فجر کی اذان پر بیدار ہونے سے مشتعل ہو گئے اور سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ کا سہارا لیتے ہوئے مسلمانوں اور اذان کے خلاف بیانات جاری کئے۔
انہوں نے فجر کی اذان کے ذریعے لوگوں کو بیدار کرنے کو ”غنڈہ گردی“ قرار دیا۔سونو نگم نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ”خدا سب کا بھلا کرے۔ میں مسلمان نہیں ہوں مگر فجر کی اذان پر بیدار ہو گیا۔ بھارت میں زبردستی دین مسلط کرنے کا خاتمہ کب ہو گا۔“” اور ویسے محمد کے دور میں بجلی نہیں تھی ، لیکن ایڈی سن کی ایجاد کے بعد مجھے یہ آواز کیوں سننا پڑی رہی ہے؟“۔