نواز شریف زیادہ بیمار ہیں یا آصف زرداری؟ اعتزاز احسن نے حیران کن انکشاف کردیا

2019 ,نومبر 11



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے نواز شریف کی صحت خرابی سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا، اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف کی نسبت آصف زرداری زیادہ بیمار ہیں، سابق وزیر اعظم بیرون ملک جاسکتا ہے تو سابق صدر کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، نوازشریف واپس نہیں آتے تو کابینہ کے فیصلے کو دیکھا جائے گا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت کس نے دی؟ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کا معاملہ بہتر جا رہا تھا کچھ ٹویٹس نے کام خراب کیا۔
دوسری جانب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی ۔

متعلقہ خبریں