اسحاق ڈار کو ریلیف نہیں ملا کھوتا پہاڑ کے نیچے آیا ہے

2022 ,جنوری 11



الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کر دی، نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔اس پر ایک گمراہ کن مہم چل رہی ہے جس میں جنگ اور جیو آگے آگے ہیں۔ایک بائی لائین خبر چلی ہے ملاحظہ کیجئے۔اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کا حلف اٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جنگ کے رابطے پر (ن) کے کارکن ناصر بٹ نے بتایا کہ اسحاق ڈار لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں آن لائن سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ لندن میں بیٹھ کر نہ حلف اٹھا سکتے ہیں نہ ہی وہاں سے اجلاس میں آن لائن شرکت کرسکتے ہیں۔اصل صورتحال ماہرین نے یوں واضح کی ہے۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق ہوجائے گا، اگر اسحاق ڈار نے دو ماہ کے اندر پاکستان آ کر حلف نہ اٹھایا تو وہ سینیٹ کی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔دراصل کھوتا اب پہاڑ کے نیچے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں