عشق کیوں ہوتا ہے

2022 ,فروری 21



ایک بار حضرت امام جعفر صادق ع سے کسی نے پوچھا عشق کیوں ہوتا ہے؟ کسی انسان کو کوئی انسان اتنا اچھا کیوں لگتا ھے کہ اسکے سامنے ساری کائنات کچھ نہیں لگتی؟ امام جعفر صادق ع نے جواب دیا میں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آل وسلم سے یہ کہتے سنا ہر انسان کے اندر الله تعالى کی کوئی نہ کوئی صفت ضرور موجود ہوتی ہے کوئی رحم دل ہوتا ہے کوئی سخی ہوتا ہے تو کوئی عادل ہوتا ہے کوئی شجاع ہوتا ہے انسان اپنے اندر پائے جانے والے اوصاف کی خوشبو کسی دوسرے میں محسوس کرتا ہے تو اسکی طرف مائل ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس سے بات کرنا اسے دیکھنا اور اس سے ملنا اسے اچھا لگتا ھے اسے یہ لگتا ہے یہ میرا اور میں اسکا ہوں دراصل وہ خود کو اس میں اور اپنے آپ میں اسکو دیکھتا ہے۔ اور ہر جگہ اسکی کمی کو محسوس کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ وہ ہر پل مجھ سے راضی رہے اسی کیفیت کو زمانے والے عشق کہتے ہیں

متعلقہ خبریں