داعش سے بھی زیادہ خطرناک جماعت منظر عام پر آگئی، اس کا تعلق کس ملک اور مذہب سے ہے؟جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 06, 2016 | 07:41 صبح

دمشق(ویب ڈیسک)شام و عراق میں اتحادی افواج طویل عرصے سے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں تاہم اب ایک ایسی فوجی ڈویژن داعش کے مقابلے میں اتر آئی ہے جس نے اس کے شدت پسندوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈویژن خطے کی سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور بہادر کمانڈوز پر مشتمل ہیں جن کی تربیت امریکی فوج نے کی ہے۔ مکمل سیاہ یونیفارم میں ملبوس، چہرے پر خوفناک کھوپڑیوں جیسے ماسک پہنے، جدید اسلحے سے لیس یہ کمانڈوز اب تقریباً سبھی جگہ اگلے محاذ پر لڑ رہے ہیں۔اس ڈویژن
کو ”گولڈن ڈویژن“ کا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ روزگولڈن ڈویژن کے کمانڈوز نے عراقی شہر موصل پر ایک اور بہت بڑا حملہ کیا اور شہر کے 6اضلاع شدت پسند تنظیم کے قبضے سے چھڑوا لیے۔رپورٹ کے مطابق امریکی جنرل مک بینڈرک کا کہنا تھا کہ ”گولڈن ڈویژن کے ہر کمانڈو کو وہی تربیت دی گئی ہے جو امریکی فوج کے کمانڈوز کو دی جاتی ہے۔اس ڈویژن کا ایک ایک کمانڈو داعش کے ایک ایک ہزار شدت پسندوں پر بھاری پڑے گا۔“عراقی فوج کے سٹاف جنرل طالب شینگتی الکینانی کا کہنا تھا کہ ”گولڈن ڈویژن کے محاذ پر آنے سے موصل کی آزادی کی اصل لڑائی شروع ہوئی ہے۔“رپورٹ کے مطابق موصل شہر کے مضافاتی دیہات پر فورسز پہلے ہی قبضہ کر چکی ہیں اور وہاں سے داعش پسپا ہو چکی ہے لیکن گزشتہ روز گولڈن ڈویژن نے پہلی بار موصل کی شہری آبادی کے کچھ حصے داعش کے قبضے سے واگزار کروائے ہیں۔ داعش کے شہر پر قبضے کے بعد سے حکومتی افواج یہ پہلی بار موصل شہر کی حدود میں داخل ہوئی ہیں۔(ش س۔ع)“