داعش کا ایک اور شرمناک اور بھیانک کارنامہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 18:14 شام

بغداد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)داعش نے موصل کی جنگ میں اپنے بچاؤ کے لئے 200کے قریب بچوں کو اغوا کرلیا، عراق کے محکمہ انسانی حقو ق کے مطابق داعش نے النوری مسجد میں 197بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق عراقی حکومت اپنے ملک میں داعش کے خلاف کامیابیوں کے دعوے کر رہی ہے تاہم جب عراقی حکومت سے ان دعوؤں کے بارے میں پوچھا گیا تو حکومت نے موقف اختیار کیا کہ عراق کے مختلف علاقوں بچوں کو اغوا کرکے داعش انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔200کے قریب بچوں کو یرغمال بنائے جانے کے باعث عراقی فورسز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔