ہولناک خبر آگئی : داعش نے مسلمان ترک فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے ایسا طریقہ اختیار کر ڈالا کہ درندے بھی شرما کر رہ گئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 23, 2016 | 07:53 صبح

انقرہ (ویب ڈیسک) داعش نے شام کے شہر حلب میں یرغمال بنائے گئے ترک فوجیوں کو زندہ جلا ڈالا اور اس اندوہناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق داعش نے شام کے شہر حلب میں 2 ترک فوجیوں کو آگ لگا کر زندہ جلا ڈالا اور اس انسانیت سوز کارروائی کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شا
ئع کردی۔تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ترک فوجیوں کو صحرائی علاقے میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔دونوں کے پاوں آتش گیر رسیوں سے جکڑے گئے تھے اور بعد میں ایک شدت پسند نے آتش گیر مادے سے انہیں زندہ جلا ڈالا، تصویر میں آگ لگانے والے داعش کے کارندے کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔شامی شہر حلب سے یرغمال بنائے گئے 2 ترک فوجیوں کو زندہ جلائے جانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کالعدم داعش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ترک فوجیوں کو ترکی کی جانب سے ہونے والے آپریشن کے دوران قید کیا گیا اور انہیں قید خانے سے نذرآتش کئے جانے تک کی تصویریں بھی اتاری گئیں۔واضح رہے کہ ترک فوج نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں آپریشن کے دوران اپنے 2 فوجیوں سے رابطہ منقطع ہونے اور لاپتہ ہونے کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔