اسلامی اتحاد کے بارے میں مسلمانوں کے دل خوش کر دینے والی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 09:30 صبح

تہران (ویب ڈیسک)ایران نے تجویز پیش کی ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے اور اقتصادی اشتراکِ عمل کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کا ایک ایسا بلاک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس میں سعودی عرب بھی شامل ہو۔

آج اتوار کو ایک سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی پارلیمان کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو ترکی، مصر، عراق اور پاکستان کو ساتھ ملانا چاہیے اور ’علاقائی امن‘ کو فروغ دینا اور فلسطینیوں کا دفاع کرنا چاہیے۔

>یاد  رہے کہ  اس سے قبل متعدد اسلامی ممالک کی جانب سے یہ مطالبہ بھی  کیا جا چکا  ہے  کہ  پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راھیل شریف کو اس اسلام  اتحاد کا  سربراہ مقرر کیا جائے۔   اور اچھی بات یہ بھی ہے کہ راحیل شریف بھی اس اسلامی اتحاد کا سربراہ بننے پر مشروط آمادگی طاہر کر چکے ہیں ،(