اٹلی کے کسان نے پیوٹن کا شاہکار پورٹریٹ بنا ڈالا

2017 ,جولائی 7



میلان (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی سے تعلق رکھنے والے شخص نے روس کے صدر سے اپنی عقیدت کا اظہار انتہائی انوکھے اور مشقت طلب کام کے ذریعے کیا ۔ ڈیریو گیمبرین نے ٹریکٹر کی مدد سے اپنے کھیتوں میں موجودہ دور کے بااثر ترین عالمی رہنما سمجھے جانے والے پیوٹن کا پورٹریٹ بنا ڈالا ۔ ولادی میر پیوٹن کا 443 فٹ چوڑا پورٹریٹ فضا سے دیکھنے پر واضح ہوتا ہے ۔ کسان گیمبرین نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے بھی اسی طرح کے پورٹریٹ بنائے تھے ۔ یہ باصلاحیت کسان فصل تیار ہونے کے بعد اپنے ٹریکٹر کی مدد سے کھیتوں میں ایسے شاہکار بناتا ہے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں جس کی وجہ سے گیمبرین کی شہرت اٹلی بھر میں پھیل چکی ہے ۔ دلچسپ بات ہے کہ کسان اپنی تمام تر محنت اور عقیدت کے بعد چند دنوں میں ہی پیوٹن کا پورٹریٹ کاٹ کر رکھ دے گا کیونکہ اسے پورٹریٹ سے زیادہ اپنی فصل بھی عزیز ہے جسے کاٹ کر وہ منڈی میں فروخت کیلئے لے جائے گا۔

متعلقہ خبریں