اپنی شرم اور حیا کی باتیں باہر نہیں کرتے

2019 ,نومبر 20



بابا جی میرے دوست کہتے ہیں کہ اُس کو کوئی تحفہ بھیجوں
کیوں پُتری ؟
کہتے ہیں کہ تحفہ دینے سے محبت بڑھتی ہے
محبت تو تحفہ دینے سے بڑھتی ہے پر ۔۔۔
پر کیا بابا جی ؟
کتنی محبت کرتے ہو اُس سے ؟
نا یہ کیسا سوال ہوا بابا جی
جو پوچھ رہا ہوں نا وہ دَس پُتری ، کتنی محبت کرتے ہو اُس سے
خود سے زیادہ بابا جی
اچھا !!!! اِک بات تو بتا
پوچھیں بابا جی
تم اپنی بہن بیٹی کا ذکر غیر مردوں کے سامنے کرو گے ؟
کبھی بھی نہیں بابا جی
تو پُتری !!! وہ بھی تو کسی کی بہن بیٹی ہے ، اُس کو ذکر دوسروں کے سامنے کرتے ہو ؟ آخر کل کلاں کو اُس نے تمہاری عزت ہونا ہے اور مرد اتنا کمزور ہوتا ہے پُتری کہ اُس کی عزت عورت کے دوپٹّے کے پلو سے بندھی ہوتی ہے اور وہ اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ اپنی جان دے کر بھی اُس عزت کا پال کرتی ہے
جی بابا جی
اور اک گل ہور سُن پُتری !!!! یار کب یار مار ہو جائے پتہ نئیں چلتا اور عورت جب اپنی شرم اور حیا مرد کو سونپ دے تو اپنی شرم اور حیا کی باتیں باہر نہیں کرتے ، اپنا منہ کالا ہوتا ہے پُتری ، اپنا منہ کالا ہوتا ہے

متعلقہ خبریں