مولانا حنیف جالندھری نے خواجہ آصف سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 15:54 شام

 لاہور(نیٹ رپورٹ)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے خواجہ آصف سے کہا ہے کہ وہ مدارس کے بارے میں اپنے بیان پر معافی مانگیں اور مدارس پر بے بنیاد الزام تراشی سے گریز کریں ،سیاستدان اپنی لڑائی میں دینی مدارس کو نہ رگیدیں ،مدار س دینی تعلیم کے مراکز ہیں ان کا کسی قسم کی سیاسی چپلقش سے کوئی تعلق نہیں ،مدارس کو آسان ہدف سمجھ کر تنقید کانشانہ بنانا افسوسناک ہے۔مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ سیاستدان اپنی لڑائی میں دینی مدارس کو مت رگیدیں ۔انہوں نے واض

ح کیا کہ دینی مدارس صرف دینی تعلیم کے مراکز ہیں ان کا کسی قسم کی سیاسی چپقلش سے کوئی واسطہ نہیں ۔مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ سیاستدان دینی مدارس کو آسان ہدف سمجھ کر بے بنیاد تنقید سے گریز کریں ۔ یاد رہے کہ خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج اور دھرنے کے لیے خیبر پختونخواہ کے مدارس سے افرادی قوت کی شکل میں معاونت حاصل ہے