مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات،افغانستان پر پاکستان کے موقف پر بریف کیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 14:04 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے اور خطے سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق مشیر قومی سلامتی نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے، پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔