جاپان میں چاولوں کی کاشت کا روایتی تہوار

2017 ,جون 9



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): مغربی جاپان کے ہیروشیما پرفیکچر کے ایک قصبے میں گزشتہ دنوں چاولوں کی فصل کاشت کرنے کے سالانہ روایتی تہوار کا انعقاد کیا گیا۔میبو نو ہانا طونامی اس 400سال قدیم روایتی تہوار کیلئے ہزاروں افراد جمع ہوئے۔اس موقع پر مرد و خواتین خوبصورت انداز میں سجائی گئی بھینسوں کے ہمراہ میدان میں نظر آئے اورکئی ایکڑ رقبے پر چاولوں کی فصل کاشت کرنے کے سیزن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔اس منفرد تہوار کے موقع پر موسیقی اور رقص کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں