2022 ,دسمبر 4
کل مونس نے کہا تھاکہ ہم نے عمران خان کے ساتھ جانے کا فیصلہ جنرل باجوہ کے کہنے پر کیا تھا آج ان کے والد صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ آپ سوچ کر چلیں، آپ اور آپ کے دوستوں کے لیے عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ اللہ نےتعالیٰ راستہ دکھانے کے لیے اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھیجا۔گویا ہمیں درست راہ پر لگا دیا ادھر باجوہ صاحب نے ان کے بھائی چودھری شجاعت حسین کو کراہ پادیا انہیں نہ صرف عمران خان کے خلاف کھڑا کردیا بلکہ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی کھڑا کردیا
واہ جناب حاجی صاحب واہ ,واہ چوہدری صاحب واہ ، کہتے ہیں کہ مجھے جنرل باجوہ نے سیدھا راستہ دکھا دیا توچودھری شجاعت کو پٹھا راستہ دکھا دیا؟؟