بھارتی اداکار جیتو ورما اور ان کی فیملی پر ڈاکوؤں کا حملہ

2017 ,اپریل 3



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلموں میں ولن کے چھوٹے موٹے رولز میں نظر آنیوالے اداکار جیتو ورما جے پور سے اپنی فیملی کے ہمراہ واپس ممبئی آ رہے کہ اچانک ان کی گاڑی سڑک پر پڑے بھاری پتھر سے ٹکرا گئی جس کے بعد ڈاکوؤں نے ان کی کار پر شدید پتھراؤ شروع کر دیا۔ پتھراؤ سے جیتو شرما کو چہرے پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ ڈاکو سب کچھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد جیتو ورما کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس واقعے میں جیتو ورما کی آنکھ بال بال بچ گئی ہے۔ اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں ۔ لیکن زخم کافی گہرے بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں