10 محرم الحرام کو یہودی روزہ کیوں رکھتے ہیں ؟ حقیقت جان کر آپ کا ایمان تازہ ہو جائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 12, 2016 | 17:06 شام

لاہور(ویب ڈیسک) ہم میں سے اکثر مسلمان دسویں محرم الحرام کو روزہ رکھتے ہیں لیکن ایک حیران کن بات یہ ہے کہ اسی روز اہل یہود بھی روزہ رکھتے ہیں، اور وہ یہ روزہ کئی صدیوں سے رکھتے چلے آ رہے ہیں، مگر ان کے اس 10 محرم کے روزہ کی وجہ خاصی مختلف ہے ۔ نیوز سائٹ سی این این پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں مصنف ہارون مغل تحریر کرتے ہیں کہ اہل یہود قوم بنی اسرائیل کی فرعون کے ظلم سے نجات کی یاد میں 10 محرم کا روزہ رکھتے ہیں ہارون م
غل لکھتے ہیں کہ روایات کے مطابق ایک دفعہ پیغمبر اسلام ﷺ کی ملاقات یہودیوں کے ایک گروہ سے ہوئی جنہوں نے 10 محرم الحرام کے دن روزہ رکھا ہوا تھا۔ جب آپ ﷺ نے ان سے استفسار فرمایا کہ انہوں نے روزہ کیوں رکھا ہوا تھا تو ان لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ دن فرعون کے ظلم و ستم سے موسیٰ علیہ السلام کی قوم کی نجات کا دن ہے، لہٰذا وہ اس دن روزہ رکھتے ہیں۔ مضمون نگار کے مطابق روایات میں آیا ہے کہ آپ ﷺ نے بھی اس موقعہ پر روزہ رکھا۔
تاریخ کے ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قبل بھی 10 محرم الحرام کے دن کی ایک خاص اہمیت تھی اور اس دن روزہ بھی رکھا جاتا تھا، البتہ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسبت سے اس دن کی اہمیت اور قدر و منزلت اور زیادہ بڑھ گئی۔(شیر سلطان ملک)